QR CodeQR Code

فلوٹیلا پر حملہ قانونی تھا،اسرائیلی وزیراعظم،اسرائیل قتل کی ذمہ داری قبول کرے،ترک وزیر خارجہ

11 Aug 2010 10:53

اسلام ٹائمز:ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے بعد رد عمل کے طور پر کہا کہ امدادی کارکنوں کے قتل کی کارروائی اسرائیلی فوج نے کی،لہٰذا اس الزام کی کی ذمہ داری بھی اسرئیل کے علاوہ کوئی اور قبول نہیں کرے گا


 مقبوضہ بیت المقدس،استنبول:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق درست اقدام تھا،نیتن یاہو نے حملے کی کارروائی میں شریک کمانڈوز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈوز کا ایکشن قابل تحسین ہے،ترکی کو غزہ کیلئے امدادی قافلہ روانہ ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بات محصورین غزہ کے لئے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لئے قائم 7 رکنی انکوائری کمیشن کے سامنے گواہی دیتے ہوئے کہی۔
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر حملے اور صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 9 رضاکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرے، ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے بعد رد عمل کے طور پر مزید کہا کہ امدادی کارکنوں کے قتل کی کارروائی اسرائیلی فوج نے کی لہٰذا اس الزام کی کی ذمہ داری بھی اسرئیل کے علاوہ کوئی اور قبول نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 33810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33810/فلوٹیلا-پر-حملہ-قانونی-تھا-اسرائیلی-وزیراعظم-اسرائیل-قتل-کی-ذمہ-داری-قبول-کرے-ترک-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org