QR CodeQR Code

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

6 Jan 2014 22:46

اسلام ٹائمز: اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر، وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت پاکستانی حکام سے دو طرفہ امور کے علاوہ علاقائی ترقی خصوصاً افغانستان سے نیٹو فوجیوں کے انخلاء کی صورتحال پر بات چیت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ کا چکلالہ ائیربیس پر استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر، وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت پاکستانی حکام سے دو طرفہ امور کے علاوہ علاقائی ترقی خصوصاً افغانستان سے نیٹو فوجیوں کے انخلاء کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اسلامی ملکوں سے تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق ان کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 338203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/338203/سعودی-وزیر-خارجہ-سعود-الفیصل-دو-روزہ-دورے-پر-اسلام-آباد-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org