0
Tuesday 7 Jan 2014 16:14

عراق میں ایران اور امریکہ کے تعاون پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

عراق میں ایران اور امریکہ کے تعاون پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یورپی یونین کے ممالک جرمنی، اٹلی اور آئرلینڈ کے پارلیمانی وفود کے دورہ ایران کو ان ممالک کے ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے وسیع تعاون کا عکاس قرار دیا۔ آج تہران میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے دورں سے ان ممالک کے ساتھ وسیع تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے عراق میں قومی وحدت کے تحفظ کے لئے اس ملک کی حکومت کی طرف سے جاری اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مغربی صوبے "الانبار" میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع فوجی کارروائی اس ملک کی قومی وحدت کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگی۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں حالیہ بحران کے حل کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون پر مبنی بعض خبروں کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے کہا کہ عراق میں ایران اور امریکہ کے تعاون پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے سعودی دہشتگرد "ماجد الماجد" کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لئے ایران کے وفد کی لبنان روانگی کے بارے میں کہا کہ اس موضوع کے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایران کے وزیر خارجہ کے دورۂ بیروت کا پروگرام تیار ہے۔ "مرضیہ افخم" نے شام کے بحران کے حل کے حوالے سے جنیوا ٹو عالمی کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں تاکید کی کہ ایران اس کانفرنس میں شرکت کے لئے کسی بھی پیشگی شرط یا تجویز کو قبول نہیں کرے گا۔
اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جنیوا میں جوہری گفتگو کے بعد ایران اور فائیو پلس ون کے درمیان مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کے وقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ماہرین کی سطح کے مذاکرات کے متعدد دور ہوچکے ہیں اور اس بارے میں گفتگو کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور باقی ماندہ مسائل کے حل پر بات چیت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 338424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش