0
Tuesday 7 Jan 2014 16:40

قبا ئلی علاقوں میں نئے سال کی پہلی3 روزہ انسداد پو لیو مہم

قبا ئلی علاقوں میں نئے سال کی پہلی3 روزہ انسداد پو لیو مہم
اسلام ٹائمز۔ قبا ئلی علاقوں میں سال 2014 کی پہلی تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ فاٹا میں رواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لا کھ سے زیاد ہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطر پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان ایجنسیزمیں پو لیو کے خلاف مہم نہیں چلائی جا رہی ہے، جس سے 2 لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو ویکسین نہیں لے سکیں گے۔ اگر گزشتہ سال کے دوران فاٹا میں رپورٹ ہونے والے پو لیو کیسز کا جائزہ لیا جائے تو شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 31پو لیو کیسز سامنے آئے۔ خیبر ایجنسی میں 19،جنوبی وزیرستان اور ایف آر۔ ڈی آئی خان میں پو لیو کا ایک ایک کیس جبکہ ایف آر بنوں میں پو لیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ وہ قبائلی علاقے ہیں جہاں سیکورٹی خدشات کے باعث بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلا ئے جا سکے۔ اگر یہی صورت حال رواں سال میں بھی جاری رہی تو فاٹا میں پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ اممکن نہیں ہوسکے گا.
خبر کا کوڈ : 338446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش