0
Tuesday 7 Jan 2014 18:02

پنجاب حکومت میلاد کے پروگراموں میں رکاؤٹ نہ ڈالے، سنی اتحاد کونسل

پنجاب حکومت میلاد کے پروگراموں میں رکاؤٹ نہ ڈالے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا وزیرالقادری، سیّد جوادالحسن کاظمی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، ارشد مصطفائی اور صاحبزادہ مطلوب رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فیصل آباد اور دوسرے شہروں میں میلاد کے جلسے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور عید میلادالنّبی کے بینرز اور فلیکس اتارے جا رہے ہیں، انتظامیہ کا یہ طرزعمل دین دشمنی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے عاشقانِ رسول کی آواز دبا نہیں سکتی۔ ملک میں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی اور امن پسند محب وطن لوگوں پر بلاجواز پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے اپنا طرزعمل تبدیل نہ کیا تو ملک بھر میں دھرنے دیں گے۔ میلاد کے جلسے جلوسوں میں رکاوٹیں پیدا کرنا حکمرانوں کو مہنگا پڑے گا۔ عاشقانِ رسول تمام حکومتی رکاوٹیں پاش پاش کر کے ہر شہر میں میلاد کے جلوس نکالیں گے اور کسی پابندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پرامن اہل حق کو دیوار کے ساتھ لگانے سے باز آ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 338495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش