QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

7 Jan 2014 19:38

اسلام ٹائمز: اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے سوموار کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 338543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/338543/ایرانی-سفیر-کی-اسپیکر-قومی-اسمبلی-ایاز-صادق-سے-ملاقات-دوطرفہ-تعلقات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org