0
Tuesday 7 Jan 2014 20:28

کراچی، گلشن معمار میں دہشتگردوں نے ایوب شاہ بخاری کے مزار پر 6 افراد کو ذبح کردیا

کراچی، گلشن معمار میں دہشتگردوں نے ایوب شاہ بخاری کے مزار پر 6 افراد کو ذبح کردیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں واقع ایوب شاہ بخاری کے مزار پر زیارت کیلئے آنے والے زائرین سمیت مجاوروں کو انتہاء پسند دہشتگردوں نے ذبح کرکے سر قلم کر دیئے اور مزار کو بھی مسمار کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملنے والی چھ افراد کی گلا کٹی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کئے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے 6 افراد مزار میں سوتے تھے، جن میں سے تین افراد ایوب شاہ مزار کے مجاور تھے اور وہ مزار پر ہی رہتے تھے جبکہ باقی مقتولین خدا کی بستی اور لیاری کے مکین تھے۔ مقتولین کی عمریں بائیس سے پچاس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مرنے والے پانچ افراد کی شناخت رمضان، عابد، منور، سلیم اور جاوید کے نام سے ہوئیں۔

ایس ایس پہ عامر فاروقی کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک خنجر بھی ملا ہے، جسے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھیجوا دیا گیا ہے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق لاشوں کے پاس سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزار پر آنے والوں کا یہی انجام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دہشتگرد عناصر اس سے قبل بھی شہر کراچی میں اس قسم کی کارروائی سنی سے شیعہ ہونے والے شخص کے ساتھ کر چکے ہیں جس کو بعفرزون میں ان کے گھر میں ذبح کرکے اسکا سر اپنے ساتھ لے گئے تھے اور ایک روز بعد کٹے سر کو سہراب گوٹھ کے پل پر لٹکا کر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 338582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش