0
Wednesday 8 Jan 2014 13:28

نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنیکی ہدایت

نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے سے کہا گیا ہے کہ وہ 16جنوری تک امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن کے تحت جاری کاروباری سرگرمیاں بند کر دے۔ امریکی سفارت خانے میں قائم ریسٹورنٹ، بیوٹی پارلر، بولنگ کلب کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکن سینٹرز میں بھارتی فلم کی نمائش سے قبل لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے اور امریکی سفارت خانے کی تمام گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر اب جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 338785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش