0
Wednesday 8 Jan 2014 17:46

مسلمان عید میلادالنّبی پر امن پسندی، برداشت اور رواداری کا عہد کریں، علامہ ریاض شاہ

مسلمان عید میلادالنّبی پر امن پسندی، برداشت اور رواداری کا عہد کریں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت نے عید میلادالنّبی منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، بارہ ربیع الاوّل کو تمام شہروں سے عید میلادالنّبی کے جلوس نکالے جائیں گے اور گھروں، بازاروں اور گلیوں کو سجایا جائے گا، سیاسی راہنما منفی سیاست چھوڑ کر اپنے آقا (ص) کے یومِ ولادت کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے عید میلادالنّبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسمبلیوں، سرکاری گھروں اور دفتروں میں محافلِ میلاد منعقد کی جائیں اور عیدِ میلاد کے جلوسوں میں صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزراء خود شریک ہوں، ٹارگٹ کلرز، دہشت گرد اور قاتل عیدمیلادالنّبی کے احترام میں اپنی تخریبی کارروائیاں بند کر دیں، دنیا و آخرت کی کامیابی حضور (ص) کی غلامی میں ہے، ہم نے غلامئ رسول میں جینے مرنے کا عہد کر رکھا ہے، نبی کریم (ص) کی ولادت باسعادت مسلمانوں پر خدا کا بہت بڑا انعام ہے، ربیع الاوّل رحمتوں، برکتوں اور محبتوں کا مہینہ ہے،بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ اسوۂ حسنہ کی پیروی ہے۔ تمام مسلمان عید میلادالنّبی کے موقع پر امن پسندی، برداشت اور رواداری کا عہد کریں اور ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کی تحریک کو تیزتر کرنے کا حلف اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 338928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش