0
Wednesday 8 Jan 2014 18:59

پشاور کے رنگ روڈ پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور کے رنگ روڈ پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تھانہ بھانہ ماڑی کاا یس ایچ او گھر سے ڈ یوٹی پر جا رہا تھا کہ پہاڑی پورہ کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او حمید، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 338969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش