QR CodeQR Code

احتساب عدالت میں پیشی، آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

8 Jan 2014 19:29

اسلام ٹائمز: سابق صدر کو احتساب عدالت نے پولو گراؤنڈ کیس میں 9 جنوری کو طلب کررکھا ہے، آٓصف علی زرداری نے اپنے خلاف قائم تمام کیسز کا عدالتوں میں سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے، سابق صدر کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پر سیکیورٹی سخت اور مزید پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے پولو گراؤنڈ کیس میں 9 جنوری کو طلب کررکھا ہے، سابق صدر نے اپنے خلاف قائم تمام کیسز کا عدالتوں میں سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے آصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وکلاء کے مطابق جمعرات کو سابق صدر پر پولو گراؤنڈ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق، جمعرات کو بلاول ہاؤس سے احتساب عدالت تک راستے میں بھی اہلکار تعینات ہونگے، سابق صدر کی بلٹ پروف گاڑی کے ساتھ جیمر گاڑی بھی سفر کرے گیی۔ سابق صدر کے وکیل کے مطابق آصف زرداری کے خلاف آے ار وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس، کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 338984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/338984/احتساب-عدالت-میں-پیشی-آصف-زرداری-اسلام-آباد-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org