QR CodeQR Code

گلگت، پی پی پی سیکرٹریٹ کا کرایہ مہدی شاہ خود ادا کر رہے ہیں، رانا نظیم خان

8 Jan 2014 20:34

اسلام ٹائمز: سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جی بی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو دیئے جانے والا صدارتی نظام پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے جس کے تحت لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رانا نظیم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پارٹی ایک منظم انداز میں کام کر رہی ہے اور چھوٹے موٹے اختلافات ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان صوبائی صدر کی قیادت میں ایک مستحکم انداز میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات اور اختلافات رائے رکھنا رہنماوں کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹریٹ کا کرایہ ادا کرنے کی توفیق نہ ہونے والے پارٹی کو چلانے کی باتیں کر رہے رہیں۔ رانا نظیم کا کہنا تھا کہ جب سے سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کا صوبائی صدر بنا ہے اس وقت سے پی پی سیکریڑیٹ کا کرایہ مہدی شاہ خود ادا کر رہے ہیں اور پارٹی کو بھی منظم انداز میں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مخالفت برائے مخالفت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رانا نظیم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کمزرویاں ضرور ہیں تاہم اسے ہم سب نے مل کر ختم کرنا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو دیئے جانے والا صدارتی نظام پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے جس کے تحت لوگوں کو روزگار ملے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جن لوگوں کو عزت دی ہے وہی لوگ پارٹی کے دشمن بنے ہوئے ہیں، لیکن رہنماوں کو سوچ سمجھ کر دینا بیان دینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 339009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339009/گلگت-پی-سیکرٹریٹ-کا-کرایہ-مہدی-شاہ-خود-ادا-کر-رہے-ہیں-رانا-نظیم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org