QR CodeQR Code

اسکردو میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری

8 Jan 2014 23:33

اسلام ٹائمز: اسکردو کے مضافاتی علاقوں کی سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں اور ان علاقوں کا بیرونی دنیا سے ایک بار پھر زمینی رابطہ کٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس دوران نشیبی علاقوں میں چھ انچ اور بالائی علاقوں میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ گذشتہ شام سے جاری شدید برف باری کے باعث بالائی علاقوں کے علاوہ اسکردو کے مضافاتی علاقوں کی سڑکیں بھی بند ہو گئیں ہیں اور ان علاقوں کا بیرونی دنیا سے ایک بار پھر زمینی رابطہ کٹ گیا۔ برف باری سے شہری علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوئی ہے۔ برفباری کے باعث کاروباری مراکز اور بازار سنسان ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شدید برف باری کے باعث سردی سے بچنے کے لیے ایندھن کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 339065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339065/اسکردو-میں-دوسرے-روز-بھی-وقفے-سے-برفباری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org