0
Thursday 9 Jan 2014 11:15

باز آباد کاری پالیسی کے تحت واپسی نیپال سرحد پر 6 کشمیری گرفتار

باز آباد کاری پالیسی کے تحت واپسی نیپال سرحد پر 6 کشمیری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے باز آباد کاری پالیسی کے تحت نیپال کے راستے آزاد کشمیر سے لوٹنے والے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لیکر دلی پہنچایا گیا ہے، سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں نے اتر پردیش میں ہند نیپال سرحد کے سنولی چیک پوسٹ مہاراج گنج کے نزدیک پاکستان سے واپس لوٹ رہے 6 افراد کو حراست میں لیا، ان میں تین کشمیری نوجوانوں کے علاوہ ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، سونالی میں ایس ایس بی کے حکام کے مطابق گرفتار شدگان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بازآبادکاری پالیسی کے تحت گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں، ان میں شامل کشمیری نوجوان کئی برس قبل ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے آزاد کشمیر چلے گئے تھے، بعد میں مظفر آباد میں ہی رہائش اختیار کی اور وہاں کا پاسپورٹ حاصل کیا، حکام کے مطابق یہ لوگ ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان سے کاٹھمنڈو پہنچے اور اب بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کے پاس ضروری دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر انہیں حراست میں لیا گیا، ایس ایس بی، پولیس اور ریاستی و مرکزی خفیہ ایجنسیوں کے ٹیموں نے گرفتار شدگان سے سخت پوچھ تاچھ کی اور بعد میں انہیں مزید تفتیش کیلئے دلّی پولیس کے سپرد کیا گیا، انہیں سرائے کالے خان دلّی کے باز آباد کاری مرکز بھیج دیا گیا ہے جہاں سے انہیں جموں کشمیر لے جایا جائے گا کیونکہ انہوں نے حکومت جموں کشمیر کی باز آبادکاری پالیسی کے تحت گھر واپسی کی درخواست دی تھی، انٹروگیشن کے دوران گرفتار شدگان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھروں میں پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بازآباد کاری پالیسی کے تحت درخواست جمع کی ہے، فوری طور پر گرفتار کئے گئے افراد کے نام پتہ معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 339137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش