QR CodeQR Code

خودکش حملہ ناکام بنانے والا طالبعلم عظیم ہیرو قرار

9 Jan 2014 18:37

اسلام ٹائمز: صبح کی اسمبلی ہو رہی تھی، اسوقت اس نے ایک مشکوک شخص کو سکول کی طرف جاتے دیکھا ، اس نے مشکوک شخص کو رکنے کی آوآز لگائی تو اس کے قدم اور تیزی سے سکول کی طرف بڑھنے لگے، اعتزاز کی ذہانت کہ اس نے خطرے کو بھانپ لیا، حکومت نے اسے عظیم ہیرو قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگو میں سرکاری سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانے والے شہید طالبعلم کو عظیم ہیرو قرار دے دیا۔ نویں کلاس کے بہادر طالب علم نے اپنی جان پر کھیل کر اسکول کے سیکڑوں بچوں کی جان بچالی۔ یہ واقعہ ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں پیر کے روز پیش آیا، اعتزاز حسن اپنے اسکول کے لئے جا رہا تھا جہاں صبح کی اسمبلی ہو رہی تھی، اسوقت اس نے ایک مشکوک شخص کو سکول کی طرف جاتے دیکھا، اس نے مشکوک شخص کو رکنے کی آواز لگائی تو اس کے قدم اور تیزی سے سکول کی طرف بڑھنے لگے، اعتزاز کی ذہانت کہ اس نے خطرے کو بھانپ لیا ، اس نے حملہ آور کو روکنے کے لئے اسے ایک بڑا پتھر بھی مارا جو اسے نہ لگ سکا جس کے بعد اعتزاز نے تیزی سے دوڑتے ہوئے خودکش حملہ آور کو سکول میں داخل ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا، اس موقع پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جو اعتزاز کی جان بھی لے گیا، اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ننھے مجاہد کی قربانی کو سرکاری سطح پر بھی سراہا جائے، جو نہ صرف سیکڑوں بچوں کی جان بچا گیا بلکہ اپنے علاقے میں بہادری، ذہانت اور شجاعت کی ایک تاریخ بھی رقم کرگیا۔


خبر کا کوڈ: 339349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339349/خودکش-حملہ-ناکام-بنانے-والا-طالبعلم-عظیم-ہیرو-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org