0
Thursday 9 Jan 2014 20:31

دہشتگردی سے خوفزدہ ہونا مسلمان کا شیوا نہیں، علامہ شاہ تراب الحق

دہشتگردی سے خوفزدہ ہونا مسلمان کا شیوا نہیں، علامہ شاہ تراب الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ ہادی عالم (ص) کی تعلیمات محبت و رواداری کی عکاس ہے۔ محبت رسول (ص) پر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھا کر دین کی دعوت و تبلیغ کا فروغ اور معاشر ے کی اصلاح ممکن ہےذکرِ مصطفی (ص) کرنا ہمارا مشن ہے، دہشتگردی سے خوفزدہ ہونا مسلمان کا شیوا نہیں، عید میلادالنبی (ص) کے جشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے، بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ محافل میلاد بھی جاری رہیں گی اور جلوس بھی نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات کا اہتمام کرنے والی تنظیمات و انجمنوں کے نمائندہ وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ تراب الحق نے کہا کہ غلامان مصطفیٰ (ص) اپنے نبی کی ولادت کا جشن بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔

علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ اہل محبت کے دلوں سے جذبہ عشق مصطفیٰ (ص) ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا بھر میں محسن انسانیت کی ولادت کے حوالے سے محافل میلاد کا انعقاد کرکے دنیا میں اسلام کی عالمگیر امن و محبت کا پیغام عام کرتے ہیں۔ اس موقع پر عید میلاد النبی (ص) کے جلسوں جلوس کے انتظامات سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور تنظیمات کے ذمہ داران نے اپنی تجاویز بھی پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیغمبرِ اسلام (ص) کی ولادت کا جشن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محافل میلاد، جلسوں اور جلوسوں کے آرگنائزر صرف حکومتی اداروں پر انحصار کے بجائے اپنے طور پر بھی سیکیورٹی کا اہتمام کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے مسائل کا سدِباب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 339409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش