0
Thursday 9 Jan 2014 20:52

حکمران امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، غنویٰ بھٹو

حکمران امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے نجکاری کمیشن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو نجکاری کے ذریعہ نجی شعبہ کے تحویل میں دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران زرداری لیگ کی حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اقتصادی پالیسی کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس کے تسلسل میں موجودہ حکومت کا مذکورہ اداروں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔ اپنے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہ زرداری لیگ عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے نجکاری کے ذریعہ قومی صنعتی اداروں کو نجی شعبہ کے ہاتھوں فروخت کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے لیکن اندرونی خانہ دونوں جماعتیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات پر نجکاری کی حامی ہیں۔
 
غنویٰ بھٹو نے کہا کہ حکمران طبقہ امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کرنے کی اپنے آقاوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن نے اپنے مذکورہ فیصلہ میں بھی کہا ہے کہ جن اداروں کو نجی شعبہ میں منتقل کیا جا رہا ہے ان کے محنت کشوں کے مفادات کا خاص طور پر خیال کیا جائے گا جو ایک فریب اور محنت کشوں کے مفادات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ صنعت کاروں اور سرمایہ داروں نے اپنے اپنے مالی مفادات کو محنت کشوں کے مفادات پر ترجیح دی اور محنت کشوں کی خون اور پسینے سے کمائی ہوئی دولت کو اپنے عیش و عشرت پر صرف کیا جبکہ محنت کش دو وقت کی روٹی سے محروم رہے۔ غنویٰ بھٹو نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مذکورہ فیصلہ پر نظرثانی کرے ورنہ نوشتہ دیوار پڑھ لے۔
خبر کا کوڈ : 339420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش