0
Thursday 9 Jan 2014 22:43

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے 3 نام سامنے آ گئے

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے 3 نام سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب برائے 2014-2019ء کیلئے تین ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی مجلس شورٰی نے سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کو آئندہ انتخاب امیر کیلئے نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان ناظم انتخاب برائے امیر جماعت عبدالحفیظ احمد نے منصورہ میں کیا ہے۔ دستور جماعت کے مطابق مرکزی مجلس شورٰی انتخاب امیر کیلئے ارکان جماعت کی رہنمائی کیلئے خفیہ بیلٹ کے ذریعے تین نام نامزد کرتی ہے جسے ارکان جماعت کو خفیہ بیلٹ کیلئے ارسال کیا جاتا ہے۔ ارکان جماعت ان تین ارکان کو ووٹ دینے کے پابند نہیں وہ ان کے علاوہ کسی رکن جماعت کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ آئندہ 5 سال کیلئے امیر جماعت کے انتخاب کیلئے مرکزی شورٰی کے اجلاس منعقدہ 3 تا 5 جنوری 2014ء میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی جو ارکان اجلاس میں شریک نہیں تھے ان کو بذریعہ ڈاک بیلٹ ارسال کیے گئے جو آج مکمل طور پر واپس موصول ہوئے۔ ان کی گنتی عبدالحفیظ احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے کی۔ ارکان شورٰی نے امیر جماعت کے انتخاب کیلئے سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے نام تجویز کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 339446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش