0
Friday 10 Jan 2014 03:48

قرضہ سکیم میں پارٹی کارکنوں کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں، ماروی میمن

قرضہ سکیم میں پارٹی کارکنوں کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں، ماروی میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوتھ لون بزنس اسکیم کی مرکزی کوآرڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک روزہ دورہ کیا اور اس دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قرضہ سکیم میں پارٹی کارکنوں کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کے نوجوان یکساں طور پر اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر راجہ اختر علی، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ، قیصار خان میانخیل، ڈاکٹر عبداللہ ظفری، ڈویژنل سیکرٹری خرم ذیشان سمیت دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے کہا کہ پاکستان کے تمام نوجوان اس ملک کے شہری ہیں، لہذا سب کو برابر کے مواقع ملنے چاہیں۔ اس لیے قرضہ سکیم میں قوم، نسل، زبان یا مسلک کا امتیاز نہیں برتا گیا۔ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس قرضہ کے لیے درخواست جمع کراسکتا ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر قرضہ سکیم کی شرائط میں نرمی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے بینکوں میں جمع ہونیوالے درخواست فارمز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 339478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش