0
Friday 10 Jan 2014 07:07

سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں مزید گرفتاریاں

سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں مزید گرفتاریاں
اسلام ٹائمز۔ معلوم ہوا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کرنے والی ٹیموں نے سانحہ میں ملوث مزید 90 افراد کی شناخت کرلی۔ گرفتاریوں کے لئے آپریشن کل رات شروع کیا جائے گا۔ تصدیقی عمل مکمل کر لیا گیا، پہلے سے گرفتار افراد میں سے بعض کے سانحہ میں ملوث نہ ہونے اور صرف موجودگی کے باعث حراست میں لئے جانے والے افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جاری ہیں۔ تصدیقی عمل کے سلسلہ میں نادرا سے بھی مدد لی گئی ہے، فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی کے بعد امامبارگاہوں کو جلایا۔

خبر کا کوڈ : 339545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش