QR CodeQR Code

کراچی، ایام عزا کے آخری روز چپ تعزیے کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ گیا

10 Jan 2014 13:18

اسلام ٹائمز: حضرت امام حسن عسکری (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اسلام کی تعلیمات اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری (ع) بیان کئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس اپنے روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بلوٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچے گا۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے چار ہزار آٹھ سو اٹھاسی اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ ہے۔ بلند عمارتوں پر سنائپر شوٹرز تعینات ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی تین ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سویپنگ کر رہی ہیں۔ آج رضویہ امام بارگاہ سے بھی چپ تعزیہ کا جلوس نکالا جائے گا جو مارٹن روڈ پر امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ نور باغ موسٰی لین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اسلام کی تعلیمات اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری بیان کیے۔ جس کے بعد چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو ایم اے جناح روڈسے صدر اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھاراد ر پر پہنچا اور پھر وہاں سے امام بارگاہ نور باغ موسی لین پر پہنچ کر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 339564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339564/کراچی-ایام-عزا-کے-آخری-روز-چپ-تعزیے-کا-جلوس-حسینیہ-ایرانیان-کھارادر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org