QR CodeQR Code

چوہدری اسلم شہید نے ملک کیلئے جان دی ہے، نورین چوہدری اسلم

10 Jan 2014 15:23

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں چوہدری اسلم کی بیوہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی پولیس فورس میں ہی بھیجیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم شہید نے ملک کے لئے جان دی ہے، وہ بہادر افسر تھے، ایسا افسر پولیس میں پیدا نہیں ہوگا، خدا نے انہیں شہادت کے رتبے سے سرفراز کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ چوہدری اسلم ڈرائیور کو بچوں کو ٹیوشن چھوڑنے کا کہہ کر جلدی سے گھر سے نکل گئے۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری اسلم نے صبح 7 بجے ایک پولیس مقابلے سے فارغ ہو کر گھر آئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ آج بچوں کو خود ٹیوشن چھوڑنے جائیں گے۔ سو کر اٹھے تو پولیس ہیڈ آفس سے کال آگئی جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے آفس جانا ہے کیونکہ ربیع الاول کی وجہ سے اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ چوہدری اسلم کے 11 سے 15 سال سے تین بیٹوں کو ٹیوشن جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جانے کا کہا۔ بچے تیار ہوئے تو دفتر سے فون آگیا۔ ڈرائیور سے کہہ کر دفتر چلے گئے۔ اسی دوران واقعہ پیش آگیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم اگر بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جاتے تو روٹ تبدیل ہوتا اور چوہدری اسلم کی جان بچ جاتی۔ نورین اسلم نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی پولیس فورس میں ہی بھیجیں گی۔ چوہدری اسلم نے سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 339638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339638/چوہدری-اسلم-شہید-نے-ملک-کیلئے-جان-دی-ہے-نورین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org