QR CodeQR Code

کراچی، مشرف کالونی میں پولیس کی کاروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

10 Jan 2014 16:02

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کا قائدآباد کا امیر امان اللہ بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے مشرف کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی، دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی امیر سمیت تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان میں ملزم امان اللہ طالبان کا قائد آباد میں امیر تھا اور شیر محمد طالبان کا اتحاد ٹاون میں امیر تھا جبکہ مرزا علی قائد کالعدم تحریک طالبان کامقامی خزانچی تھا۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشن کوف، دو ایل ایم جی، تین ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 339653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339653/کراچی-مشرف-کالونی-میں-پولیس-کی-کاروائی-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org