0
Friday 10 Jan 2014 16:59

لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ، سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا جبکہ آئندہ ایک دو روز میں مختلف حساس علاقوں میں سرچ آپریش بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 9 شہروں میں تخریب کاروں کی کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے سکیورٹی انتظامات کو ازسرنو چیک کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں ان شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ہر آنے جانیوالی گاڑی کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کے اجتماعات کے پیش نظر آئندہ ایک دو روز میں حساس علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ حساس قرار دی گئی مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ نمازیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 339668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش