0
Friday 10 Jan 2014 18:14

سینیٹ، چودھری اسلم اور ہنگو کے طالبعلم اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار داد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ، چودھری اسلم اور ہنگو کے طالبعلم اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار داد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی آفیسر چودھری اسلم اور ہنگو کے طالب علم اعتزاز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سینٹ میں متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی، اے این پی اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز کراچی کی صورت حال کے خلاف سینٹ سے واک آوٹ کر گئے۔ شاہی سید نے مطالبہ کیا ہے کہ سوات اور بونیر کی طرز پر کراچی میں بھی فوجی آپریشن کیا جائے۔ سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ کراچی رہنے کے قابل نہیں رہا۔ چیئرمین نیئر بخاری کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے سی آئی ڈی افسر چودھری اسلم اور ہنگو کے طالب علم اعتزاز کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سینٹ میں قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اے این پی کے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بیسز کے خاتمے تک دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی، کراچی میں فوجی آپریشن ہونا چاہئے، ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ان کے 150 کارکن ہلاک کیے گئے، کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 339694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش