QR CodeQR Code

ولادت رسول (ص) کی خوشی منانا صحابہ کی سنت ہے، علامہ ظفر محمود مجددی

10 Jan 2014 19:23

اسلام ٹائمز: رہنما مرکزی جماعت اہلست برطانیہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت قوم کو گمراہ گن فلسفوں میں الجھایا جا رہا ہے۔ ہمیں اس سال ولادت رسول (ص) پیغام میلاد مصطفی (ص) نافذ کرو نظام مصطفی (ص) کے جذبے کے ساتھ منانی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلست برطانیہ کے مرکزی راہنما علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم ولادت باسعادت توحید کی دلیل اور شرک کا رد ہے۔ نور نبوت (ص) اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر سب سے بڑا انعام ہے۔ ولادت رسول (ص) کی خوشی منانا صحابہ کی سنت ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ظفر محمود مجددی نے جامع مسجد امیر حمزہ مدنی روڈ شکریال راولپنڈی میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر جے یو پی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی، علامہ فدا حسین رضوی اور حافظ مسعود الرحمن بھی موجود تھے۔ علامہ طفر محمود مجددی نے کہا کہ دامن مصطفیٰ (ص) کے سوا عافیت کہیں بھی نہیں مل سکتی۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت قوم کو گمراہ گن فلسفوں میں الجھایا جا رہا ہے۔ ہمیں اس سال ولادت رسول (ص) پیغام میلاد مصطفی (ص) نافذ کرو نظام مصطفی (ص) کے جذبے کے ساتھ منانی چاہیے۔ کیونکہ کہ عظمت رسول کے جھنڈے کی سر بلندی میں ہی ہماری کامیابیاں مضمر ہیں۔ ہمیں اپنی اصل منزل سے ہٹانے کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔ میڈیا فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی بجائے اسلام اور استحکام پاکستان کے نظریے کو اجاگر کرئے۔


خبر کا کوڈ: 339711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339711/ولادت-رسول-ص-کی-خوشی-منانا-صحابہ-سنت-ہے-علامہ-ظفر-محمود-مجددی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org