0
Friday 13 Aug 2010 12:36

سعودی عرب،فتوے بازی کے رجحان کو کنٹرول کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

سعودی عرب،فتوے بازی کے رجحان کو کنٹرول کرنے کیلئے حکم نامہ جاری
جدہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ملک میں فتوے بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف ان کے مقرر کردہ علمائے دین ہی فتوے دینے کے مجاز ہوں گے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں علمائے دین نے بعض جدید مسائل کے حوالے سے مختلف فتوے جاری کیے تھے۔اس وجہ سے عوام میں کنفیوژن پھیلا تھا،اور اصلاح پسند اور قدامت پسند علمائے دین کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہو گئے تھے۔
شاہ عبداللہ کی جانب سے فتووں کے اجراء کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے حکم نامہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں سامنے آیا ہے۔سعودی عرب کو مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی وجہ سے احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہاں سے جاری ہونے والے فتووں کی دنیا بھر کے اکثر علمائے دین پیروی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 33978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش