QR CodeQR Code

شہید اعتزاز حسن نے ثابت کر دیا کہ انسانیت کو بچانے کیلئے ہم جانیں لٹانے سے نہیں ڈرتے، توقیر حسن

10 Jan 2014 22:55

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے ڈیرہ ڈویژن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکتب اہلبیت ؑ کے ماننے والے ہی شجاعت کی ایسی داستانیں رقم کرسکتے ہیں جو دنیا کیلئے مثال بن جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر توقیر حسن نے شہید اعتزاز حسن کے والدین اور اساتذہ کی تربیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے سینکڑوں جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کرکے شجاعت کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے ۔شہید اعتزاز حسن نے ثابت کر دیا ہے مکتب اہلبیت کے ماننے والے ہی انسانیت کو بچانے کے لیے آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا، جس میں انھوں نے ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم شہید اعتزاز حسن کے خانوداے کی خدمت میں اظہار تعزیت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 339781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339781/شہید-اعتزاز-حسن-نے-ثابت-کر-دیا-کہ-انسانیت-کو-بچانے-کیلئے-ہم-جانیں-لٹانے-سے-نہیں-ڈرتے-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org