0
Saturday 11 Jan 2014 00:53

جی بی حکومت کے ماتحت محکموں کے اشہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا

جی بی حکومت کے ماتحت محکموں کے اشہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ماتحت تمام محکموں کے سرکاری اشتہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انفارمیشن سیل نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جسکے تحت صوبائی حکومت کے ماتحت تمام محکموں کے سرکاری اشتہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا۔ جہاں سے قومی و علاقائی روزنامے، ہفت روزے اور ماہانہ اخبارات و رسائل کو جاری ہونگے۔ نوٹفکیشن میں تمام صوبائی محکموں کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ آئندہ اشتہارات انفارمیشن سیل گلگت بلتستان کے ذریعے اشاعت کو یقینی بنائے تاکہ بروقت تشہر کو ممکن بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 339817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش