0
Saturday 11 Jan 2014 17:35

پاک فوج کا ہنگو کے شہید اعتزاز حسن کو سلام

پاک فوج کا ہنگو کے شہید اعتزاز حسن کو سلام
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے کم سن ہیرو نے جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کردی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور عوام کے ساتھ ساتھ اب بچے بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ہنگو کا شہید اعتزاز حسن دہشت گرد کی راہ میں آہنی دیوار بن گیا اور اس نے اپنی جان دے کر سیکڑوں بچوں کی زندگی بچالی، وہ ملک بھر کے طلبا کیلئے مثال بن گیا ہے جس پر اسے معاشرے کے تمام طبقات خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعتزاز کی قبر پر پھول رکھے گئے اور سلامی بھی دی گئی۔ جرات و بہادری کی بدولت اعتزاز حسن قوم کا ہيرو بن چکا ہے، اپنی جان قربان کرکے ساتھيوں کو بچانے والے اس نڈر نوجوان کے ڈنکے دنيا بھر ميں بج رہے ہيں، پاک فوج کی جانب سے بھی اس باہمت لڑکے کو سلامی پيش کی گئی۔ بریگیڈیئرز نے چیف آف آرمی اسٹاف، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے، ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ چھ جنوری کو گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی میں نویں جماعت کے طالبعلم اعتزاز حسن نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا اور کئی جانيں بچالی تھيں۔
خبر کا کوڈ : 340042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش