0
Saturday 11 Jan 2014 18:29

بلوچستان، بجلی ٹاورز کے بعد گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

بلوچستان، بجلی ٹاورز کے بعد گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد پائپ میں آگ بھڑک اٹھی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے شکارپور سے کوئٹہ جانے والی 12 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا، جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ دھماکے کے بعد پائپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر گیس انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔ تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر کا کوڈ : 340059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش