QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی کی بندش کے باوجود پاکستان کی امداد نہیں روکیں گے، امریکی سفیر

11 Jan 2014 20:26

اسلام ٹائمز: گذشتہ دنوں اعلیٰ امریکی حکام نے سپلائی کی بندش پر پاکستان کو ملنے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ دیشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبر پختونخوا سے افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کو رسد بند ہونے کے باوجود امریکا پاکستان کی امداد معطل نہیں کرے گا نہ ہی کبھی اس قسم کی کوئی بات کی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت میں شامل دیگر جماعتوں نے گزشتہ برس دسمبر سے نیٹو سپلائی بند کررکھی ہے۔ جس پر بعض اعلیٰ امریکی حکام نے سپلائی کی بندش پر پاکستان کو ملنے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 340080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340080/خیبرپختونخوا-سے-نیٹو-سپلائی-کی-بندش-کے-باوجود-پاکستان-امداد-نہیں-روکیں-گے-امریکی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org