QR CodeQR Code

تعلیمی شعبہ میں کام کرنیوالے ادارے آگے آکر میدان میں عملی کردار ادا کریں، سید محمد رضا

11 Jan 2014 19:46

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں تعلیم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بہت جلد تعلیم کے شعبے میں کام کرنیوالے ماہرین کو اکٹھا کرکے ان سے مشورہ کرنے کے بعد ایک تعلیمی پلان مرتب کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید محمد رضا نے کہا ہے کہ قوموں کی تباہی و بربادی نظام تعلیم کی بربادی سے جڑی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ قوم و ملک ترقی کرسکتا ہے، جہاں پر قوم کے مستقبل کو جدید معیار تعلیم کی فراہمی اور مکمل سرپرستی حاصل ہو۔ تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرنے سے ہی بہتری آ سکتی ہے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کی جانب سے انہوں نے نظام تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کیلئے نیٹ ورک کے قیام کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقع پر پروفیسر مظفر چنگیزی، پروفیسر تاج فیض سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ سید محمد رضا نے کہا کہ بہت جلد علاقے کے معتبرین خصوصاً تعلیم کے شعبے میں کام کرنیوالے ماہرین کو اکٹھا کرکے ان سے مشورہ کرنے کے بعد ہی ایک تعلیمی پلان مرتب کیا جائیگا۔ جس میں علاقے کے تمام تعلیمی مسائل پر متفقہ لائحہ عمل طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی و خوشحالی کا راز بہترین تعلیمی اداروں اور تعلیمی نصاب پر منحصر ہے۔ جب تک حکومتی سطح پر عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ تعلیمی شعبہ میں کام کرنیوالے ادارے آگے آکر میدان میں عملی کردار ادا کریں۔ آئی سپیس ایک اچھا اور جامع اقدام اٹھا کر عملی طور پر کام کر رہا ہے اور اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 340090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340090/تعلیمی-شعبہ-میں-کام-کرنیوالے-ادارے-آگے-آکر-میدان-عملی-کردار-ادا-کریں-سید-محمد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org