QR CodeQR Code

محمد مصطفی کا امتی دہشت گرد نہیں ہو سکتا، علامہ عبدالخالق اسدی

11 Jan 2014 22:56

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا محفل میلاد سے خطاب میں کہنا تھا کہ عالم اسلام کے رحمت بن کر آنے والے کے پیروکار کبھی بھی دنیا کے لئے زحمت نہیں بن سکتے، حضور نبی کریم (ص) ہمیشہ اپنی امت کو انسانیت سے پیار اور رواداری کا درس دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سرور کائنات سردار انبیا (ص) کی ذات اقدس عالم بشریت کیلئے باعث رحمت ہیں، امت نبی رحمت (ص) کی سیرت پر عمل کر کے پوری دنیا پر حکمرانی کر سکتی ہے، مسلم معاشرہ عالم انسانیت کیلئے امن و سلامتی اور مساوات کا بہتر ین نمونہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اسلام دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فساد فی المسالک پھیلا کر اُن درندوں کو مسلمانوں سے منسوب کر کے اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر زمان (ص) عالم کیلئے رحمت ہیں، اُن کے سیرت پر عمل کرنے والا کبھی شدت پسند اور فسادی نہیں ہو سکتا، نہ ہی محمد مصطفی (ص) کا امتی دہشت گرد ہو سکتا ہے۔

ممتاز شیعہ رہنما حیدر علی مرزا کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی (ص) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے رحمت بن کر آنے والے کے پیروکار کبھی بھی دنیا کے لئے زحمت نہیں بن سکتے، حضور نبی کریم (ص) ہمیشہ اپنی امت کو انسانیت سے پیار اور رواداری کا درس دیا ہے اور سنت مصطفی (ص) کا تقاضا بھی یہی ہے کہ امن کے لئے کوششیں کی جائیں اور جو سیرت رسول (ص) سے ہٹ کر کام کرے وہ امت محمدی میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو بدنام کرنے کیلئے تکفیری گروہ میلاد اور محرم کے جلوسوں کو بند کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس میں وہ کسی طور بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ محفل میلاد میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، سید امیر علی شاہ، افسر حسین خاں، حاجی امیر عباس مرزا سمیت دیگر مذہبی رہنماوُں و عمائدین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 340153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340153/محمد-مصطفی-کا-امتی-دہشت-گرد-نہیں-ہو-سکتا-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org