QR CodeQR Code

لاہور میں عید میلادالنبی پر موبائل فون سروس اور ڈبل سواری پر پابندی کا امکان

11 Jan 2014 23:07

اسلام ٹائمز:سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یوم عاشورہ اور داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے سیکورٹی انتظامات کی طرز پر سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ایک دن کےلئے ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند کرنے کا امکان ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یوم عاشورہ اور داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے سیکورٹی انتظامات کی طرز پر سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ایک دن کےلئے ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی، اس سلسلے میں کمشنر لاہور کی زیرصدارت کل ہونے والے اجلاس میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکو اور دیگر محکموں کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 340156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340156/لاہور-میں-عید-میلادالنبی-پر-موبائل-فون-سروس-اور-ڈبل-سواری-پابندی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org