QR CodeQR Code

سندھ میں 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل ہوگی

12 Jan 2014 00:14

اسلام ٹائمز: عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سندھ میں 15 جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ 12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 11 ربیع الاول بروز پیر سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر 11 ربیع الاول بروز پیر 13 جنوری کو عام تعطیل ہوگی، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ سندھ حکومت 12 ربیع الاول کو پہلے ہی تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ 11 ربیع الاول کی چھٹی کی وجہ سے جامعہ کراچی میں پیر کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے 15 جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ 12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔


خبر کا کوڈ: 340175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340175/سندھ-میں-11-ربیع-الاول-کو-بھی-عام-تعطیل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org