QR CodeQR Code

ملت جعفریہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد میں مضمر ہے

گلگت، شہید ولایت سید ضیاءالدین رضوی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع، ہزاروں افراد کی بھرپور شرکت

12 Jan 2014 18:58

اسلام ٹائمز۔ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راحت حسینی، شیخ مرزا علی اور شیخ نیئر مصطفوی کا کہنا تھا کہ شہید رضوی (رہ) کے مشن کو جاری رکھیں گے، اتحاد میں ہی ہماری مشکلات کا حل مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید اسلام و قرآن، داعی اتحاد بین المسلمین اور گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کے ہر دلعزیز راہنما شہید ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور انکے باوفا جانثاروں کی نویں برسی کے سلسلے میں مرکزی اجتماع مرقد شہید، بمقام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں "سوگواران ملت تشیع" کے عنوان سے منعقد ہوا۔ اجتماع میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شہید کے پیروکاروں کے علاوہ کثیر تعداد میں خانوادہ شہداء ملت جعفریہ اور علماء کرام نے شرکت کی۔ 
اس موقع پر اپنے خطاب میں امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی، صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی اور دیگر علماء کرام و مقررین نے شہید رضوی (رہ) کی ہمہ جہت شخصیت اور انکی شجاع قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ضیاءالدین رضوی (رہ) کے مشن کی تکمیل اور انکی فکر کی ترویج و احیاء کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ اس موقع پر علامہ سید راحت حسین الحسینی نے ملت جعفریہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد میں مضمر قرار دیتے ہوئے تمام علماء کرام اور تنظیموں کو دعوت اتحاد دی۔ برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 340395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340395/گلگت-شہید-ولایت-سید-ضیاءالدین-رضوی-رہ-کی-برسی-کا-مرکزی-اجتماع-ہزاروں-افراد-بھرپور-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org