0
Sunday 12 Jan 2014 19:12

شہید ضیاءالدین رضوی (رہ) کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دیجائے، قرارداد میں مطالبہ

شہید ضیاءالدین رضوی (رہ) کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دیجائے، قرارداد میں مطالبہ
رپورٹ: ایس ٹی ایم کاظمی

مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد شہید اسلام و قرآن علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور انکے باوفا جانثاروں کی 9ویں برسی کے اختتام پر مندرجہ درج ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

مومنین کا یہ عظیم الشان اجتماع آغا سید ضیاء الدین رضوی شہید کی ملی و قومی خدمات، گلگت بلتستان میں اتحاد بین المسلمین، نیز مومنین کی راہنمائی و خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ سید آغا ضیاء الدین رضوی کے مشن کو ہر قیمت پر جاری و ساری رکھا جائے گا۔

یہ عظیم الشان اجتماع مورخہ 8جنوری 2005ء کو آغا سید ضیاءالدین رضوی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں مورخہ 13جنوری 2005ء کو انکی شہادت کے واقع کو ملکی و علاقائی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس واقع کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

آج کا یہ عظیم اجتماع شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی شہادت کو نو (9) سال گزرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی میں تاخیر کرنے اور قاتلوں کو سازش کے تحت فرار کروانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان اور ان کو فرار کروانے والے رفقاء کو فوری طور پر گرفتار کرنے، سال 2012ء میں مذکورہ واقعہ میں ملوث راولپنڈی سے گرفتار ماسٹر مائنڈ قاری ندیم کو گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کرکے شہید رضوی کے قتل میں شریک مزید پردہ نشینوں کو بےنقاب اور قرار واتعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مومنین کا یہ عظیم الشان اجتماع گذشتہ ایک عشرے سے جاری تحریک نصاب تعلیم کے باوجود ملت جعفریہ کے طلباء کو ان کے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس ملک کے باشندے ہونے کے ناطے شیعیان حیدر کرار یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کے بچوں کو ان کے عقائد کے خلاف نصاب بطور تعلیم پڑھنے پر مجبور نہ کیا جائے اور نصاب تعلیم ہر فرقے کے لئے ان کے عقائد کے مطابق مرتب کیا جائے۔ یا سب کے لئے قابل قبول مشترکہ نصاب معاہدہ اسلام آباد 2009ء کے تحت مرتب کیا جائے۔

یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ K.P.K کوہستان اور G.B کے بعض علاقوں کے دہشت گردوں کے آزادانہ گلگت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور مناور، جگلوٹ اور سکوار چیک پوسٹ قائم کرکے دہشت گردوں کے گلگت داخلے پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مومنین کا یہ عظیم الشان اجتماع علاقے کے اندر دہشتگردی کی حالیہ لہر پر اپنی بھرپور تشویش کا اظہار کرتا ہے اور دو مسالک کے بےگناہ افراد کے قتل و اقدام قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ علاقے کے اندر سرگرم عمل کالعدم تنظیموں T.N.A)، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ )کے نوگو ایریا ز کو ختم کیا جائے۔ نیز علاقے میں مستقل قیام امن کے لئے گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے۔

یہ عظیم الشان اجتماع بےگناہ شیعہ نوجوانوں کی بےجا گرفتاریوں اور طویل عرصے تک ناکردہ گناہوں کی پاداش میں پابند سلاسل رکھے جانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

(سوگوارن، ملت تشیع گلگت بلتستان)
خبر کا کوڈ : 340399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش