0
Tuesday 14 Jan 2014 00:18

ڈی آئی خان، دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کرنیوالا صوبہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، سلیم اللہ ارشد

ڈی آئی خان، دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کرنیوالا صوبہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، سلیم اللہ ارشد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈی آئی خان، مولانا سلیم اللہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کرکے دوسرے صوبوں کو فراہم کر رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ صوبہ خود سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ ڈیرہ کے عوام کو چوبیس گھنٹے میں سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کے بغیر گزارنے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ڈیرہ کے عوام پہلے ہی بجلی کی کمیابی کے باعث مشکل کا شکار تھے، اب ناجائز جرمانوں کی زد میں بھی آگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میٹر ریڈر فرضی طور پر ریڈنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام اوور بلنگ کا شکار ہیں۔ انھوں نے واپڈا حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا رویہ درست کرلیں، بصورت دیگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 340428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش