QR CodeQR Code

ایران اور 6 عالمی طاقتوں میں جنیوا معاہدے پر 20 جنوری سے عمل ہوگا

13 Jan 2014 02:43

اسلام ٹائمز: امریکی صدر باراک اوباما نے معاہدے پر جلد عمل درآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدتی معاہدے کیلئے ابھی مزید کام ہونا باقی ہے، اس دوران وہ ایران کیخلاف کسی بھی نئی پابندی کی مخالفت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر 20 جنوری سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ معاہدے کے دوران ایران پر کوئی نئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ معاہدے کے مطابق ایران اگلے چھ ماہ کے لیے یورینیم افزودگی کے کچھ حصوں پر کام روک دے گا، جس کے بدلے کچھ عالمی پابندیوں میں نرمی کر دی جائے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے معاہدے پر جلد عمل درآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدتی معاہدے کے لیے ابھی مزید کام ہونا باقی ہے، اس دوران وہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی پابندی کی مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے کے مطابق کام کیا تو اس پر عائد پابندیاں نرم کر دی جائیں گی، دوسری صورت میں ایران کو مزید سخت پابندیاں بھگتنا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 340465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340465/ایران-اور-6-عالمی-طاقتوں-میں-جنیوا-معاہدے-پر-20-جنوری-سے-عمل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org