QR CodeQR Code

مشترکہ سیاسی اتحاد بنانے پر مشاورت

گلگت بلتستان کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرینگے، راحت حسین الحسینی

13 Jan 2014 20:08

اسلام ٹائمز: بعض اطلاعات کے مطابق آغا سید راحت حسین الحسینی کی خواہش ہے کہ ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے تحت ایک غیر جانبدار اور مشترکہ سیاسی اتحاد تشکیل دیکر اسی عنوان سے انتخابات میں حصہ لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کو شہید اسلام و قرآن علامہ سید ضیاءالدین رضوی (رہ) کی نویں برسی کے مرکزی اجتماع سے اپنے خطاب میں آئندہ آنے والے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرنے کا باضابطہ اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برسی کے اجتماع کے فوراً بعد آغا سید راحت حسین الحسینی نے شیعہ علماء کونسل و مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں، سیاسی شخصیات اور علماء کرام کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں بھرپور سیاسی کردار اداء کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور بعض اطلاعات کے مطابق آغا سید راحت حسین الحسینی کی خواہش ہے کہ ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے تحت ایک غیر جانبدار اور مشترکہ سیاسی اتحاد تشکیل دیکر اسی عنوان سے انتخابات میں حصہ لیا جائے اور اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے مقامی قائدین کو اعتماد میں لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک جعفریہ پاکستان نے شہید آغا ضیاء الدین رضوی کے دور میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیکر بھرپور کامیابیاں حاصل کی تھیں اور ایک مرتبہ اپنی حکومت بھی قائم کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 340705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340705/گلگت-بلتستان-کی-سیاست-میں-بھرپور-کردار-ادا-کرینگے-راحت-حسین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org