0
Monday 13 Jan 2014 20:53

پاراچنار میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون، 70 کلوگرام چرس ایک سمگلر سمیت پکڑی گئی

پاراچنار میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون، 70 کلوگرام چرس ایک سمگلر سمیت پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی ميں پولیٹیکل حکام نے منشیات کے خلاف مختلف اقدامات شروع کردیے، بھاری مقدار ميں چرس سمگلرسمیت پکڑی گئی ۔ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار مقصود الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی ميں منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔ مقصود الحسن نے پکڑی گئی منشیات میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ صدہ سے پاراچنار چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 70 کلو گرام چرس ایک سمگلر سمیت پکڑی گئی ۔ پکڑے گۓ سمگلر سے تحقیقات کی جارہی ہے اور عنقریب مزید گرفتاریاں کی جائيگی ۔ مقصود الحسن کا کہنا تھا کہ کاروائی میں حصہ لینے والے پولیٹیکل محرر سید عاشق حسین اور لیويز اہلکاروں کو خصوصی انعامات اور اسناد ديۓ جائینگے ۔
خبر کا کوڈ : 340732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش