QR CodeQR Code

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کردیا

13 Jan 2014 21:34

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، پاک فوج نے ایل او سی معاہدہ پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر جنگ بندی کے حوالے سے بیان مسترد کر دیا اور اسے اشتعال انگیز قرار دیا، ترجمان کے مطابق، پاک فوج ایل او سی سیز فائر معاہدے کا اس کی روح کے مطابق احترام کرتی ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی قابل افسوس قرار دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، پاک فوج نے ایل او سی معاہدہ پر ہمیشہ عمل کیا ہے، ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے بعد ایل او سی کے حالات میں بہتری آئی، ایسے بھارتی بیانات اور الزامات اشتعال انگیز ہیں، ایسے بیانات اور الزامات کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 340746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340746/پاک-فوج-نے-بھارتی-آرمی-چیف-کا-بیان-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org