QR CodeQR Code

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری ہوگا

13 Jan 2014 21:45

اسلام ٹائمز: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرکے نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے، کمیشن کو شفاف انتخابات کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی ہیں، لاہور ہائیکورٹ بھی ایسا ہی حکم جاری کر چکی ہے، بیلٹ پیر کی چھپائی اور تقسیم میں مشکلات ہیں، ایسی صورت حال میں اعلان کردہ شیڈول پر بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے اس لئے نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے بھی الیکشن کمیشن کے مؤقف سے اتفاق کیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرکے نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے، قانونی ماہرین کہتے ہیں دونوں صوبوں کی تیاری مکمل نہیں تھی، قانون سازی کے لیے بھی وقت درکار تھا اس لیے شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 340750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340750/پنجاب-اور-سندھ-میں-بلدیاتی-انتخابات-کا-نیا-شیڈول-جاری-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org