0
Monday 13 Jan 2014 21:54

سینیٹ اجلاس میں اراکین عمران خان پر برس پڑے، سخت تنقید

سینیٹ اجلاس میں اراکین عمران خان پر برس پڑے، سخت تنقید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر سینیٹ میں جے یو آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے ارکان بھڑک اٹھے اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ رضا ربانی نے طالبان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کیلئے ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اس جنگ میں صوبائی حکومت کا کردار نظر نہیں آ رہا۔ حاجی عدیل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پولیس کو کچھ پتہ نہیں کہ عمران خان کی پالیسی کیا ہے، صوبے کا چیف منسٹر اور کور کمانڈر بھی چھپ کر نکلتے ہیں۔ افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں کبھی لاٹری ٹکٹ نہ خریدنے والوں کی لاٹری نکل آئی ہے، شہری طالبان کے نرغے میں آنے لگے ہیں۔ جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کپتان نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، سونامی پہاڑوں کی طرف چلا گیا ہے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا عمران خان نے قومی اتفاق رائے میں دراڑیں ڈالیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ادرک بندر کے ہاتھ لگ گئی ہے، عمران تو مایوس خان بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 340753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش