0
Monday 13 Jan 2014 22:03

توقیر صادق کو پاکستان لانے کیلئے 38 لاکھ روپے خرچ ہوئے، پراسیکیوٹر نیب

توقیر صادق کو پاکستان لانے کیلئے 38 لاکھ روپے خرچ ہوئے، پراسیکیوٹر نیب
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو پاکستان واپس لانے کیلئے اڑتیس لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں یہ عوام کا پیسہ تھا کون ادا کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ سابق چیئرمین اوگرا کو وطن واپس لانے کیلئے کتنا خرچ ہوا۔ جس پر پراسیکیوٹر نیب کے کے آغا نےعدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کو وطن واپس لانے پر اڑتیس لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش مکمل کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مزید مہلت دی جائے۔ سپریم کورٹ نے سی این جی لائسنس کے اجراء کی دستاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سولہ جنوی تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 340754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش