QR CodeQR Code

تربت، ایف سی نے مقامی کالج کے ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے کارکنان کو گرفتار کر لیا

13 Jan 2014 23:24

اسلام ٹائمز: آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر بچوں اور نوجوانوں کا برین واش کرکے انہیں ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئرکور بلوچستان نے تربت کے عطاء شاد ڈگری کالج کے ہاسٹل میں کامیاب کارروائی کے دوران کثیر تعداد میں نقشے، پاکستان مخالف اشتعال انگیز رسالے، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تخریبی کتابی مواد برآمد کرلیا۔ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تربت میں قائم عطاء شاد ڈگری کالج کے ہاسٹل سے کثیر تعداد میں نام نہاد آزاد بلوچستان کے نقشے، پاکستان مخالف اشتعال انگیز رسالے، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تخریبی کتابی مواد برآمد کرلیا۔ مذکورہ کالج کے ہاسٹل میں شرپسند اورکالعدم بی ایس او (آزاد) کے عناصر طالب علموں کا برین واش کرکے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کے ذریعے حمایتی، ہم خیال اور شرپسند بنا کر ان کو شرپسندی اور تخریب کاری کے مذموم مقاصد میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ مذکورہ کالج کے ہاسٹل میں طالب علموں کو شرپسندی اور تخریب کاری پر اُکسانے والی شعر و شاعری، نظریہ پاکستان مخالف مضامین، شرپسندوں کی زندگی پر محیط کہانیاں پڑھائی جاتی تھی۔ تاکہ نوجوانوں کو پاکستان مخالف نظریات پر آمادہ کرکے ان کو صوبے میں تخریب کاری کے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے لیکن ایف سی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل سے کثیر تعداد میں ملک مخالف تخریبی کتابی مواد اور اشتعال انگیز لٹریچرجو کہ ہمسایہ ممالک اور کراچی سے پرنٹ شدہ ہے۔ شرپسند عناصر معصوم طالبعلموں کو ملک مخالف سرگرمیوں پر اُکسانے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ شرپسند بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر معصوم طالبعلموں سے کتابیں چھین کر اُنہیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے ملک دشمن اور تخریب کار بنانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 340763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340763/تربت-ایف-سی-نے-مقامی-کالج-کے-ہاسٹل-سے-کالعدم-تنظیم-کارکنان-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org