0
Monday 13 Jan 2014 22:41

جشنِ ولادتِ نبی کریم (ص) منانا ایمان کا تقاضہ ہے، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی

جشنِ ولادتِ نبی کریم (ص) منانا ایمان کا تقاضہ ہے، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی
اسلام ٹائمز۔ معروف اہلسنت عالم دین اور اوکاڑوی اکادمی العالمی کے سربراہ خطیب پاکستان علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ نبی کریم (ص) کی ولادت کا جشن منانا ایمان کا تقاضا ہے۔ حضور اکرم (ص) کی اس دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت، جہالت، گمراہی، شرک و بدعت سے نجات حاصل ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں میلاد مصطفیٰ (ص) کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ محافل میلاد تعلیمات نبوی (ص) پھیلانے کا ذریعہ ہیں، اپنے مسائل کا حل سیرتِ رسول اللہ (ص) میں تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے، نبی کریم (ص) کا یوم ولادت دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ پر عمل کی دعوت دیتا ہے۔ علامہ کوکب نورانی نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول رحمت دوعالم (ص) کا یوم ولادت ہے، اس کا احترام تمام مسلمانوں پر لازم ہے لہٰذا ایسے تمام کاموں سے اجتناب کیا جائے جس سے اس ماہ کا تقدس و احترام پامال ہو۔ مرکزی جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار سے عید میلاد النبی (ص) کا جلوس بعد نماز ظہر خطیب پاکستان علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کی قیادت میں برآمد ہو کر ایم اے جناح روڈ پر جماعت اہلسنّت کے مرکزی جلوس میں شامل ہو کر نشتر پارک پہنچے گی۔
خبر کا کوڈ : 340766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش