0
Tuesday 14 Jan 2014 07:28

ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں، وزیرِاعظم عرب امارات

ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں، وزیرِاعظم عرب امارات
اسلام ٹائمز۔ ایران سے مضبوط مالی اور تجارتی تعلقات رکھنے والے ملک دبئی کے حکمران نے پیر کو نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو ایران کیخلاف پابندیاں نرم کر دینی چاہئیں۔ گذشتہ برس چوبیس نومبر کو ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیرِاعظم، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں، ایران ہمارا پڑوسی ہے اور ہم کوئی مسئلہ نہیں چاہتے اور انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ایران کیخلاف ایک عشرے سے جاری پابندیوں کے بعد ایران دبئی کے راستے اپنی اشیاء بین الاقوامی مارکیٹ میں بھیج رہا ہے۔ تاہم دوہزار گیارہ اور بارہ میں امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے اس کیخلاف مزید سخت پابندیوں نے ایران کو قدرے زیادہ مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ایران سے خلیجی ممالک تک تجارت کا بڑا حصہ دبئی کے ذریعے ہی ہوتا ہے اور دبئی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ایرانی موجود ہیں۔ ایران اور چھ اہم ممالک کے درمیان ہونے والی کل کی پیش رفت کے بعد عمل درآمد کا آغاز اس ماہ کی 20 تاریخ کو ہوگا اور اتوار کو ایران کی وزارتِ خارجہ اور یورپی یونین نے اس کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ چوبیس نومبر کے معاہدے کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جاوید ظریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے مدد و تعاون کی درخواست بھی کی تھی۔ خلیج کے تمام ممالک میں ایران میں نرمی سے متحدہ عرب امارات کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ سال 2011ء کے بعد سے ابتک اس کے تجارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے تھے۔ دسمبر میں ایرانی وزیرِ خارجہ ظریف نے دبئی کا دورہ کرکے شیخ محمد سے ملاقات کی تھی اور متحدہ عرب امارات ہی پہلا خلیجی ملک تھا جس نے نومبر ڈیل کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ اس کے بعد یو اے ای کے وزیرِ خارجہ نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 340847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش