0
Tuesday 14 Jan 2014 12:08

مقبوضہ کشمیر سے افسپا کی واپسی ناممکن ہے، جنرل بگرم سنگھ

مقبوضہ کشمیر سے افسپا کی واپسی ناممکن ہے، جنرل بگرم سنگھ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر سے فوجی انخلاء کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہتری آنے تک افسپا کی منسوخی ممکن نہیں، جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ مجموعی صورتحال میں بہتری کے بعد ہی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے قومی سطح پر نئی اسٹریٹجی بنائی جائیگی، جموں و کشمیر میں متنازعہ قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاوورس ایکٹ کے بارے میں نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افسپا کے حوالے سے تب ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے جب جموں و کشمیر میں مجموعی امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ جنگجویانہ واقعات میں خاطرخواہ حد تک کمی آجائیگی، نئی دہلی میں فوج کی سالانہ کانفرنس کے حاشے ٔپر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سنگھ نے کہا ’’افسپا کے حوالے سے فوج کا یہ نکتہ نظر ہے کہ ہمیں صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنا ہوگی اور جب صورتحال بہتر ہوجائے تو اس بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہوگا‘‘۔ انہوں نے پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مجموعی صورتحال میں بہتری آنے تک جموں و کشمیر میں لاگو افسپا کی منسوخی یا واپسی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جائیگا، بھارتی فوج کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر ریاست کشمیر پر پڑے کیونکہ اس قسم کے اشارے مل رہے ہیں لہٰذا ہمیں زمین پر رہنا ہوگا۔

اس دوران بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر اگر پاکستان کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو بھارت خاموش تماشائی نہیں بیٹھے گا بلکہ اُسی طرز سے پاکستان کا جواب دیا جائیگا، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جو بھارتی فوجی مارے گئے اُن کا جواب دے دیا گیا ہے اور پاکستان کے 10 فوجی اہلکار جوابی کارروائی کے دوران مارے جاچکے ہیں، جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ جب بھی فائر بندی کی خلاف ورزیاں سرحدوں پر ہوتی ہیں تو وہاں کی صورتحال ایک چھوٹے جنگ کی مانند ہوتی ہے، پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کی بھنک لگتے ہی بھارتی فوج اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے حد متارکہ پر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد اصل میں سرحد پار سے جنگجوئوں کو دراندازی کا موقعہ فراہم کرنا ہوتا ہے، اسی لئے ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 340870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش